ایبٹ آباد(مانند نیوز)سپیکر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ ملک کا معاشی منظر نامہ بڑا بھیانک نظر آرہا ہے،مالی زخائر 6 ارب ڈالر رہ چکے ہیں جتنی جلدی الیکشن ہو جائیں تو بہتر ہے پاکستان مستحکم ہو جائے گا۔امپورٹڈ حکمرانوں سے جان چھڑانا مشکل ہے کب تک عمران خان سے بھاگیں گے جس وقت الیکشن ہوئے ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔خیبر پختون خوا میں دوبار حکومت میں آئے،صوبے میں عمران خان کی حکومت جلدی جلدی ختم نہیں ہوگی تیسری مرتبہ بھی کارکردگی کی بنیاد پر حکومت میں آئیں گے۔اور پنجاب،بلوچستان،سندھ اور مرکز میں بھی تحریک انصاف کی حکومت قائم ہو گی۔دوران اقتدار ترجیحات تعلیم کی ترقی کے لئے رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون ایبٹ آباد میں 32 ویں کانووکیشن کی تقریب میں 4 سو گریجویٹ طالبات میں ڈگریاں تقسیم کرنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفسیر ڈاکٹر طاہر عرفان،پرنسپل گرلز کالج پروفسیر ظہرہ جبین،مختلف کالجز کے سربراہان،پروفیسرز اور ڈگری ہولڈر طالبات بھی شریک تھیں۔اسپییکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا کہناتھا وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کے این ایف سی ایوارڈ اور نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مد میں 180 ارب کے فنڈ کو روک رکھا ہے۔اب جھنڈی دکھا رہے ہیں۔اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو قومی اسمبلی کے بائر سڑک پر خیبر پختونخوا کے ارکان اسمبلی کا اجلاس کرکے تاریخ رقم کریں، جس کی خفت انہیں اٹھانا پڑے گی۔ہمیں وہاں اجلاس کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ہمارے پیسے دیں تاکہ بروقت تنخوائیں دیں اور ترقیاتی کام کروا سکیں۔مشتاق احمد غنی کا کہناتھا گرلز ڈگری کالج نمبر ون ایک تاریخی ادارہ ہے یہ میرا گھر ہے خواہش ہے کہ اس کی ترقی کے لئے کچھ کریں کالج میں جگہ کی انتہائی کمی ہے انڈر گراؤنڈ پارکنگ سمیت دیگر مسائل اور پرنسپل کے مطالبات کو ضرور پورا کریں گے تاکہ بچیوں کو کھلے ماحول میں تعلیم میسر ائے۔انہوں نے ادارہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کالج سے اچھے جذبات کے کر جاتا ہوں۔بہترین اور معیاری تعلیم کی فراہمی پر یہاں نئے سال کے داخلوں میں لوگ سفارشیں کرواتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کی ترقی ہمیشہ ترجیحات کا حصہ رہی ہیں ایبٹ آباد،رجوعیہ،گلیات،شیروان،ملک پورہ میں گرلز کالجز بنائے اور ہوم اکنامکس کالج جو پہلے صوبہ خیبر پختونخوا میں صرف ایک ہی تھا جو پشاور میں تھا ایک نوشہرہ اور دوسرا ایبٹ آباد میں بنایا جہاں طالبات کو پروفیشنل ڈگری مل رہی ہیں۔مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا مستقبل میں طالبات کے لئے کمشنر آفس سے ملحقہ ایک سپورٹس کمپلیکس بنا رہے ہیں۔اور 50 کروڑ لاگت سے ہونے تین کنال اراضی پر دہمتوڑ دوتار میں بھی ایک سپورٹس کمپلیکس تعمیر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خواہشات کے مطابق کام کیا ہے،صوبے کے عوام نے دو مرتبہ تحریک انصاف کی حکومت بنائی ہے اب تیسری مرتبہ بھی کارکردگی کی بنیاد پر عمران خان کی حکومت قائم ہو گی۔قبل ازیں پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج پروفسیر ظہرہ جبین نے کالج کو درپیش مسائل کی بھی نشاندہی کی جس پر اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔دریں اثنا انہوں نے گریجویشن مکمل کرنے والی چار سو طالبات میں ڈگریاں بھی تقسیم کیں اور انہیں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔پرنسپل گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج ظہرہ جبین نے مہمان خصوصی مشتاق احمد غنی،وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفسیر ڈاکٹر طاہر عرفان،اور پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز پروفسیر ممتاز حیدر کو یادگاری سوینئر بھی دیئے۔