وانا (مانند نیوز)محکمہ امور نوجوانان نے سول انتظامیہ لوئر وزیرستان کے تعاون سے ایف سی کیمپ میں واقع وانا چرچ میں مسیحی برادری کے لئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا، پروگرام”پاکستان کی تاریخ میں اقلیتوں کے کردار” پر تھی۔ پروگرام میں ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اشفاق خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مسیحی برادری کے ان بزرگوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سردار علی وزیر بھی موجود تھے۔جنہوں نے پاکستان کی تاریخ میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے مسیحی برادری کے تحفظات اور ان کے مسائل بھی سنے اور کہا کہ وہ بہت جلد ان مسائل کو حل کریں گے۔ اس موقع پر ڈی سی نے کیک بھی کاٹ لیا گیا۔ پادری ذیشان عالم اور پی ٹی آئی ونگ کے نائب صدر آکاش مسیح کے ساتھ مسیحی برادری کے مرد و خواتین دونوں موجود تھے۔ ڈی سی اشفاق خان نے پروگرام کے اختتام پر مسیحی برادری کے مرد و خواتین میں کرسمس کے تحائف بھی تقسیم کئے۔ اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے