وانا (مانند نیوز) لوئر وزیرستان تحصیل شکئی میں الخدمت فاؤنڈیشن کیجانب سے سینکڑوں غرباء میں وینٹر پیکج تقسیم کی گئی، جس میں کمبل، رضائیاں چادریں اور جوتے شامل تھے۔ اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن کے جانب سے یوتھ صدر ملک ممتاز خلیل غازی اور عبدالوہاب وزیر نے کہا کہ ملک میں قدرتی آفات ہو یا یتیموں اور غریبوں کی کفالت کیموقع پر ہمیشہ الخدمت فاونڈیشن نے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور متاثرین کو انکا حق انکے دہلیز پر پہنچایا ہے۔ اور آج مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں غریب افراد میں موسم سرما کے آمد کے موقع پر سردی سے بچاو کے خاطر وینٹر پیکج تقسیم کر رہے ہیں، انہوں علاقے اور ملک بھر میں مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں افت زدہ علاقوں میں فوڈ پیکج اور وینٹر پیکج کا بندوبست کیا جائے تاکہ مصیبت کے اس گھڑی میں ہمارے غریب لوگ مایوسی کا شکار نہ ہوجائے۔