ہنگو.، (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر ہنگو کی خصوصی ہدایت ٹی ایم او ہنگو مقصود مروت کی نگرانی میں اور چیف سینٹری انسپکٹر ضیاء اللہ کی قیادت میں ہنگو مین بازار،ٹل روڈ اڈہ مسجد ،وراستہ روڈ،شاہو روڈ،گنجیان کلے، ملک اباد،خانباڑی،سنگیڑھ،درویزی پلوسہ،حیات اباد،پاس کلے،مسلم اباد،الشیراوی،سپین خاورے،علی اباد و دیگر گلی کوچو ں، نالوں میں صفائی مہم تیزی سے جاری ہے اور علاقے کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے یہ سلسلہ بدستور جارہیگا ٹی ایم اے کے اس اقدام کو عوام نے سراہتے ہوۓ خراج تحسین پیش کی ہے۔جبکہ۔ٹی ایم او مقصود مروت کا کہنا ہے کہ مختلف علاقہ جات سے کچرا اٹھا کر صاف کر دیا گیا ہیں۔ ٹی ایم او مقصود کا کہنا تھا کہ اس سے بارش ہونے کی صورت میں نالوں میں بارش کا پانی جمح ہو جاتا ہے اور ملبہ ہٹانے سے پانی نالوں میں جائے گا روڈاور گلیاں بھی صاف دکھائی دے رہی ہیں اور ہنگو کے عوام نے تحصیل چیئرمین عامر غنی،ٹی ایم او مقصود مروت اور چیف سینیٹری انسپکٹر ضیاء اللہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا