کراچی(مانند نیوز ڈیسک)بانیِ پاکستان، بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم ولادت پر کراچی میں مزارِ پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ پاک فضائیہ کے کیڈٹس سے گارڈز کے فرائض پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دستے نے سنبھال لئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل عمر نسیم تھے جنہوں نے گارڈز کا معائنہ کیا، مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ اعزازی گارڈز نے مہمان خصوصی میجر جنرل عمر نسیم کو سلامی دی،میجر جنرل عمرنسیم نے مہمانوں کی کتاب پر تاثرات بھی درج کئے۔