کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ فرقان اشرف کی ہدایت پر بروزاتوارڈسٹرکٹ کونسل ہال کے ڈی اے کوہاٹ میں یوم قائد کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کے افسران اور دیگر محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر قائداعظم محمد علی جناح کی خدمات کے حوالے سے خصوصی تقاریر کی گئیں اور ان کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی۔ بچوں نے اس موقع پر ملی نغمے، ٹیبلو اور دیگر پروگرام پیش کیے اور شرکاء سے داد وصول کی۔ تقریب کے اختتام پر واک بھی کی گئی۔