اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کرسمس کا تہوار محبت اور اخوت کا پیغام دیتا ہے۔کرسمس کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، خوش حالی اور سالمیت میں مسیحی برادری کی گراں قدر خدمات ہیں۔انہوں نے کرسمس پر پوری قوم کی طرف سے پاکستان کی مسیحی برادری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔