لاہور(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کرسمس کے حوالے سے زمان پارک میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں عمران خان نے کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ملک بھر میں مسیحی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔عمران خان نے کہا کہ مسیحی برادری کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم حصہ ہے، اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ قائد اعظم نے ملک میں اقلیتوں کے لئے برابر حقوق کی بات کی، تحریک انصاف اسی نظریے پر عمل پیرا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے