اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی کو بدھ کو اسلام آباد طلب کر لیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کے مطابق عمران خان خیبر پختونخوا ہاؤس میں ارکانِ قومی اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی کے ہاؤس میں جمع ہونے کے بعد تمام ممبران پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے۔ تحریکِ انصاف کے ارکان استعفوں کے لیے شاہ محمود قریشی کی قیادت میں سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہوں گے، اس موقع پر غیر حاضر ارکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔