لاہور (مانند نیوز ڈیسک)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہواہے اورعوام کی قوت خرید ختم ہو نے کی وجہ سے ہرطرح کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں،حکومت معاشی سر گرمیوں میں اضافے کے لئے اقدامات اٹھائے تاکہ لوگوں کیلئے روزگا ر کے مواقع پیدا ہوں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی آسمان کو چھوتی قیمتوں کی وجہ سے غریب طبقے کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔مطالبہ ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات اور یوٹیلٹی بلز میں عائد کئے جانے والے ٹیکسز کی شرح میں کمی کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں جب معاشی سر گرمیاں فروغ پانی چاہئیں حکومت کاروبار کے اوقات کار کو محدود کر رہی ہے۔ حکومتی ذمہ داران سولو فلائٹ کرنے کی بجائے مشاورت کے عمل کو فروغ دیں تاکہ مسائل کا حل نکالا جا سکے نہ کہ ایسے فیصلے کئے جائیں جس سے معیشت سکڑنا شروع ہو جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے