مظفرآباد (مانند نیوز) 25 دسمبر یوم قائد اعظم کے موقع پر کوشرسکول اینڈ کالج میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت آریان نے حاصل کی جبکہ نعتیہ کلام کی سعادت کوشرسکول سسٹم کے ہونہار طالب علم ذیشان خان نے حاصل کی ، تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر نعیم بٹ تھے، تقریب میں بچوں کے والدین سمیت عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، تقریب میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے عنوان سے خاکے ترانے اور ٹیبلو بھی پیش کیے گئے ، تقریب میں ننھے بچوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے بنائے ہوئے پاکستان کے بارے میں تقاریر بھی کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نعیم بٹ نے کہا کہ اداے بلڈنگ سے نہیں بچوں کی تربیت سے ہوتی ہے، آج اس ادارے میں آکر دلی خوشی ہوئی کہ ہمارے بچوں میں اتنا ٹیلنٹ ہے، تھوڑی محنت کی ضرورت ہے یہ بچے مستقبل کے ڈاکٹر ، ٹیچر ، اور پائلٹ بنیں گے۔ تقریب میں ننھے بچے بچیوں سمیٹ بچوں کے والدین نے بھی شرکت کی اور بھترین پروگرام کے انعقاد پر کوشرسکول سسٹم اینڈ کالج کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں مانکپیاں کے معززین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مرکزی صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن آزادکشمیر سید اشتیاق بخاری نے کہا کہ سب سے پہلے ادارہ کوشرسکول سسٹم اینڈ کالج کے ایم ڈی نشاد بٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تقریب سے نو منتخب کونسلر منظور اقبال بٹ نے خطاب کرتے ہوئے ادارے کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں ہمیشہ آگے رہنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔ پروگرام میں IDDS کے چئیرمین مظہر۔ ہیڈ ماسٹر غلام نبی بٹ۔ چئیرمیں مانک پیاں اجمل عباسی۔ آفاق کے ائیریا مینجر نعیم الرحمن۔ ماجد و دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ جنہوں نے آج کے دن کی مناسبت سے بھترین پروگرام کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کہا یہ جو بچے سٹیج پر آپ کو پرفارمنس کرتے نظر آتے ہیں انکے پیچھے اساتذہ کرام کی بڑی محنت ہوتی میں اس موقع پر اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔تقریب میں سیاسی سماجی مذہبی شخصیات الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی مقبوضہ جموں کشمیر کی آزادی اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔