پبی (مانند نیوز ) تھانہ اکوڑہ پولیس نے موٹر سائیکل چور کو گرفتار کر لیا۔نشاندہی پر 06 موٹر سائیکلیں برآمد کئے الیاس ولدعبداللہ ساکن جہانگیرہ نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ میں نے اپنی موٹر سائیکل بیکری دْکان کے باہر کھڑی کی بغرض سودا سلف خریدنے اندر چلا گیا۔کچھ دیر بعد باہر آیا تو نامعلوم چور موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے تھے۔عجب خان DSP اکوڑہ نے موٹرسائیکل چوری کا نوٹس لیتے ہوئے گلشید خان ایس ایچ او اکوڑہ کو جلد از جلد ملزم/ملزمان کی گرفتار اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ہدف حوالہ کیا۔تفتشی ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے شاہ زیب ولد گل زیب سکنہ محلہ عید گاہ اکوڑہ کو گرفتار کر لیا۔ملزم کی نشاندہی پر چوری کی گئی 06 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی۔ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے۔*