شانگلہ(مانند نیوز)تحریک انصاف کے سینئر رہنما صوبائی وزیر محنت و پارلیمانی امور شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہم نے شانگلہ یونیورسٹی کا قیام کیا جو انتہائی ناگزیر تھا اس کی تعمیر سے یہاں تعلیم انقلاب آئے گا اور شانگلہ کے نوجوانوں کو اس کی دہلیز پر اعلی تعلیم میسر ہوگی، شانگلہ یونیورسٹی کے پورن اور بشام میں بھی کیمپس کھلوائینگے۔ماضی میں شانگلہ کو تعلیم،صحت، مواصلات سمیت ہر شعبے میں پسماندہ رکھا ہماری حکومت نے کوشش کی کہ یہاں ترقی لا کر دیگر ترقیافتہ اضلاع کے برابر کھڑا کر سکے۔ شانگلہ کی بیشتر آبادی کے کوئلہ کان سے وابستہ ہے اس کیلئے ورکنگ فوکس سکول اورہسپتال بنائیں گے جسے کوئلہ کان مزدوراور ان کی بچوں مستفید ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کے روز شڑونہ امنوی میں سابق جنرل کونسلر محمد اقبال،کسان کونسلر عظیم خان کے خاندان اور ساتھیوں سمیت منعقدہ شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سینکڑوں افراد نے دیگر سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر شوکت علی یوسفزئی اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے شامل ہونے والے افراد کو پارٹی کے پہنائے اور ان کو پارٹی میں خوش آمدید کہا تقریب سے تحصیل مئیر وقار خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ شوکت یوسف زئی نے کہاکہ کہ ہمارے پاس ہمارے ترقیاتی منصوبوں کے تمام تر ریکارڈ موجود ہے اگر مخالفین کے ساتھ ہو تو وہ بھی منظر عام پر لائے۔ مخالفین ترقیاتی منصوبوں سے خوفزدہ ہے اس لئے پروپیگنڈہ کر رہے ہیں انھوں نے مرکز سے اربوں روپے شانگلہ کے نام پر نکل آئے اور اپنی جیب میں رکھے ہم نے باقاعدہ طور پر ایک منظم طریقہ کار کے طور پر ٹینڈرلگائے جبکہ انھوں نے لوگوں کو ایکسویٹر اور بجلی کے کھمبے دیے۔ شوکت یوسف زئی نے کہاکہ ہم شانگلہ میں جمہوری انداز میں حقیقی سیاست چاہتے ہیں جو لوگ یہاں سے منتخب ہو کر عوام کی حقیقی نمائندگی کرے گزشتہ انتخابات اور بلدیاتی الیکشن میں شانگلہ کے عوام نے کرپٹ ٹولے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب کیا جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ لوگ بیدار ہوچکے ہیں اور وہ شانگلہ کی ترقی کے ساتھ ہیں یہ کرپٹ ٹولہ ہر علاقہ میں اپنے چند لوگوں کو اعتماد میں لیتے ہیں جو پسماندگی کی بھی بڑی وجہ ہیں۔ شوکت یوسف زئی نے کہاکہ شانگلہ کے ترقی کے ساتھ ہی نہ کسی کرپٹ ٹولے۔ شانگلہ کے بہت سے علاقے اب بھی شدید محرومیوں اور مسائل کا شکار ہے کوشش رہے گی کہ وہاں ترقیاتی کاموں کا جال بچا سکے اور وہاں ترقی لائے جا سکیں۔ شانگلہ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں سے پسماندگی پر کافی حد تک قابو پالیا ہے اور یہ عمل جاری رکھنے کیلئے شانگلہ کے باشعور عوام کو آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کا ساتھ دینا ہوگا۔۔