شانگلہ(مانند نیوز) ملاکنڈ ڈویژن کے نو اضلاع بشمول کوہستان میں ٹیکس کا نفاذ کا معاملہ، عوامی سماجی حلقے،ٹر یڈ یونین سمیت مختلف تنظیموں نے مجوزہ ٹیکس کے نفاذ کو یکسرمستردکرتے ہوئے کہاہے کہ پہلے ہی سے سرکاری بلوں،ٹیلی فون،بجلی اور گیس کے بلوں میں ٹیکس وصول کیا جارہاہے۔اس وقت ٹھیکداروں کے سرکاری بلوں پر بھی بھاری ٹیکس ہیں مزید ٹیکس دینے کے متحمل نہیں۔یہاں پہلے ہی سے عوام شدید مالی مشکلات کا شکار ہے ٹیکس کے نفاذ سے غربت مزید زیادہ اور کاروباری پہیا جام ہوجائیں گی۔تمام سٹریک ہولڈرز کو اٹھ کھڑا ہو کر ٹیکس نفاذ کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔اس قسم کے کسی قسم کے فیصلے کو ماننے کو تیار نہیں۔ وزیراعلی مخالفت کر رہا ہے ا ور وفاقی حکومت کوئی معلومات نہیں تو پھر ٹیکس کوی لگا رہا ہے۔عوام کو مزید دھوکے میں نہ رکھا جائیں۔ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام اس وقت کسی بھی ٹیکس کو دینے کیلئے تیار نہیں، دہشتگردی،سیلاب، کرونا اور قدرتی آفات کے زدمیں رہنے والے ان اضلاع کے لوگوں کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے یہ عوام معاشی، اقتصادی اور ذہنی طور پر ان مجوزہ ٹیکس کے نفاذ کو ماننے کے لیے تیار نہیں۔ مجوزہ ٹیکس نفاذکے معاملے پر مرکزی اور صوبائی حکومتیں سنجیدگی سے سوچیں،اس وقت ان اضلاع کے عوام میں شدید بے چینی کی لہر دوڑ رہی ہیں اور ان میں تشویش پائی جارہی ہیں کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں میں بیروکریسی منتخب نمائندوں کو صیغہ رازمیں رکھنے کی کوشش کر کے ملاکنڈ ڈویژن کے نو اضلاع بشمول کوہستان کے تین اضلاع پر خاموشی سے ٹیکس کا نفاذ پر اڑے ہیں۔منتخب نمائندے خاموشی اور معاملے کو ایک دوسرے کے گود میں رکھنے کے بجائے اپنا ووٹ کا حق نبھا کر ان دس اضلاع کی حقیقی نمائنداگی کریں۔ ملاکنڈ ڈویژن کے انضمام کے وقت فیصلہ ہوا تھا کہ سوات میں کسی بھی قسم کا ٹیکس نہیں لگے گا ملاکنڈ ڈویژن کے عوام نے دہشت گردی میں بے پناہ جانی اور مالی قربانیاں دی ہے لہذا اس تمام صورت حال پر عصر نو نظر ثانی کی جائے۔ سوات کے پاکستان میں ا لحاق کے وقت ہونے والے تمام تر معاہدوں، عہدوں کو فوری طور پر نافذ العمل کیا جائے۔ اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈر کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے