کرم (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ضلع کرم واصل خان خٹک کے گاڑی کے قریب مارٹر گولہ فائر۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مارٹر گولہ پھٹنے سے نزدیکی درخت و سڑک کو نقصان۔ڈپٹی کمشنر ضلع کرم واصل خان خٹک ہمراہ ڈی پی او کرم اور بھاری پولیس نفری، فریقین کے مابین فائربندی کے لئے جارہے تھے۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ اور ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کرلی۔آج ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے کوششوں سے فائربندی ہوگئی ہے۔ اور فریقین سے مورچے خالی کرکے پولیس کے حوالے ہوگئے ہیں۔تنازعہ کے پرامن حل کے لئے ڈپٹی کمشنر کرم کی سربراہی میں اہل سنت اور اہل تشیع کے سرکردہ مشران کا جرگہ جاری ہے۔یاد رہے کہ مذکورہ لڑائی میں چار افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے