دیر بالا (مانند نیوز)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا سورکمر دیر بالا میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی پر ایکشن ضلعی انتظامیہ دیر بالا کا کمشنر ملاکنڈ کے احکامات پر ملوث ٹمبر مافیا کے خلاف فوری کاروائی اعلی معیار کی ٹمبر کے 60 سلیپرز برآمد، بحق سرکار ضبط کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ دیر بالا نے دیر بالا کے علاقے سورکمر میں جنگل کی غیر قانونی کٹائی پر کارروائی کرتے ہوئے 60 سلیپرز برآمد کرکے اسے بحق سرکار ضبط کیا،واضح رہے کہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو دیر بالا کے علاقے سورکمر میں جنگل کی بے دریغ غیر قانونی کٹائی کی شکایت موصول ہوئی تھی جس پر انھوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دیر بالا کو کاروائی کیلئے ہدایت کی تھی،اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر شیرینگل حفیظ اللہ کی قیادت میں فارسٹ، پولیس اور لیویز کے اہلکاروں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے سورکمر کے نالہ سے آعلی معیار کی ٹمبر کے 60 سلیپرز برآمد کرلئے۔مزید براں،تھانہ شرینگل کے حدود میں اچر بالا کے مقام پر اے سی باقر علی،ایس ڈی ایل او نور اسلام نے لیوی نفری اور فارسٹ اہلکاروں کے ہمراہ امتیاز عرف  علی کیگھر پر چھاپہ مار کر ان سے 22عدد مختلف سائز کی لکڑی (گلی جات) برآمد کرکے اسے بحق سرکار ضبط کر لیا ہے جبکہ اس سلسلے میں سات افراد کو 3MPO کے اندر گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے