پشاور(مانند نیوز  ) شیخ الحدیث اور سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم نے کہا ہے کہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی علوم کا حصول بھی ناگزیر ہے تاکہ ہماری آنیوالی نسل کو دین اسلام کے بارے میں آگہی ہو اور وہ دین و دنیا  دونوں میں سرخرو ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں عصری اور دینی تعلیم کیلئے  خیبر پختو نخوا میں سب سے بڑا ادارہ انٹرنیشنل اسلامک سنٹر کے لئے لی گئی وسیع اراضی پر مدرسہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں مولانا عبد الغفار،مولانا قاسم منصور،خلیفہ مجاز پیر ذوالفقار احمد نقشبندی، چیئرمین امہ ویلفئیر ٹرسٹ مولانا ادریس،مولانا سجاد الحجابی،مولانا عاشق،مفتی ابوبکررئیس دارالافتاء الحرمین مردان،مولانا احمد اللہ اور علاقے کے کثیر علماء کرام  نے شرکت کی،مقررین نے مدارس کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں دینی مدارس ومکاتب کا قیام اور ضروری ہوگیاہیاورقابل مبارکباد ہیں وہ لوگ جو مساجد ومدارس قائم کرکے اسلامی شعائر کوفروغ دینے میں مسلسل مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کے موجودہ حالا ت میں اسلام کی صحیح تعلیم کو عام کرنا اور برادران وطن تک صحیح تعلیم  پہنچانا ہمارا بنیادی فریضہ ہے،انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کے بچوں کو اللہ پاک علم دین سے نوازتاہے وہ بڑے ہی خوش قسمت ہوتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے