پشاور(مانند نیوز)خیبر پختو نخوا کے معروف ریڈیو  براڈکاسٹر اجمل شاہ یوسفزئی نے کہا ہے  ایک براڈکاسٹر بننے کے لیے کچھ چیزیں بہت زیادہ ضروری ہیں۔ آپ ایک اچھے آرجے تب ہی بن سکتے ہیں اگر آپ ایک اچھے لسنر ہوں، کیوں کہ ایک کہاوت کے مطابق آپ جتنے اچھے سامع یعنی سننے والے ہوں گے آپ اتنے ہی اچھا بول سکتے ہیں، کیونکہ انسان فطری طور پر سُن کر ہی بولنا سیکھتا ہے، آپ جتنا زیادہ سُنتے ہیں اُتنا ہی زیادہ سیکھتے ہیں اور جس ماحول کا انسان حصہ ہو وہی اُس پہ اثر انداز ہوتا ہے اور وہی اُس کے دل و دِماغ کو متاثر کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ایک اخباری بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کئیر یر کے دوران خیبر پختو نخوا کی ثقافت کی ترویج میں بے مثال خدمات  انجام دیں اور مختلف ایف ایم ریڈیو  پر لاتعداد پروگرام سامعین کو پیش کئے ہیں لیکن ریڈیو پیغام کی ہفتہ وار پشتو پروگرام”سرونہ او اھنگونہ“ ایک مقبول پروگرام بن گئی ہے،اس پروگرام میں پشتو موسیقی کی تاریخ کو اجاگر کیا جاتا ہے جس میں  پشتو موسیقی کے پرانے گلوکاروں اور مقبول گیتوں پر مفصل گفتگو کے علاوہ نئے فنکاروں کے انٹرویوز بھی شامل کئے جاتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے