بٹ خیلہ (مانند نیوز)تحصیل چیئر مین در گئی پیر اسلام غازی نے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی وخوشحالی خواتین معذور اور خوا جہ سراوئں کی موثرشمولیت کے بغیر ناممکن ہے جس کیلئے سرکاری محکموں اورپالیسی سازی اداروں میں ان طبقوں کی بھر پور نمائندگی لازمی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے سی آر ڈی کے زیر اہتمام RAMPکے تعاون سے منعقدہ کانفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا کانفر نس میں بلدیاتی نمائندوں مختلف مکاتب فکر کے افرادنے شرکت کی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملاکنڈ امجد علی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین معذوروں اور خواجہ سراؤں کو اپنے ووٹ کا اندراج اور استعمال لازمی لانا چایئے تا کہ عوامی نمائندے ان طبقوں کی فلاح وبہبود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کریں انھوں نے کہاکہ جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے ووٹ کی شر ح بڑھانے میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گاسی آر ڈی کی چیئر پرسن مسرت جبین نے اس موقع پرخواتین معذروں اور خواجہ سراؤں کے حقو ق کے تحفظ ملازمت میں کوٹہ مختص/بڑھانے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کا کوٹہ بڑھاکر ڈویژن سطح پر کرنے معذوروں سمیت خواجہ سراؤں کیلئے پارلیمنٹ میں نشستیں مختص کرنے مصنوعی اعضاء کی مفت فراہمی یقینی بنانے سیاسی پارٹیوں کے عہدوں اور ٹکٹ میں ان محروم طبقوں کیلئے عہدے اور سیٹیں مختص کرنے بارے مختلف قرادادیں پیش کیں جسے شرکا ء نے کثر ت رائے سے منظوری کر لیا۔