نوشہرہ (مانند نیوز)نوشہرہ کے علاقہ تنگی خٹک میں جائیداد تنازعہ پر دو فریقین کے مابین گولیاں چل گئیں خونی تصادم کے نتیجے میں ایک زخمی جبکہ 5افراد جاں بحق جاں بحق ہونے والوں میں سے دو بھائی بھی شامل تھے ، زخمی کو قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ جبکہ لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو منتل کر دیا گیا اس سلسلے میں پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ تنگی خٹک میں جائیداد کے تنازعہ پر دو فریقین کے مابین عرصہ دراز سے تنازعہ چلا آرہا تھا تاہم گذشتہ روز الصبح ایک فریق لطیف وغیرہ نے مسلح دوسرے فریق واجد علی کے گھر پر دوا بولتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت 5افراد موقعہ پر جاں بحق ہو گئے جبکہ اشعیب نامی شخص شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر قاضی میڈیکل کمپلیکس پہنچا دیا گیا جاں بحق ہونے والوں میں نواب علی ولد ماصل، عادل ولد ماسم، سہیل ولد نامعلوم، واجد علی ولد ماصل، اسرار ساکنان تنگی خٹک نوشہرہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے فوری طور پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دئیے پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی