نوشہرہ(مانند نیوز)تھانہ پبی پولیس نے گھریلو ناچاقی پر جوان بیٹے کو قتل کرنے والے ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔گزشتہ روزمسماۃ(ر) ساکن ڈاگبیسود نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ میرے 20 سالہ بیٹے وقاص کو اُس کے والد نے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا ہے۔DSP پبی انعام جان نے حنیف خان SHO پبی کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔حنیف خان نے مختلف مقامات پر ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے لگائے۔چند گھنٹوں کی مسلسل محنت سے ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے ملزم انعام اللہ ولد قیوم خان ساکن صدر بازار پشاور کو گرفتار کر لیا۔ملزم کو تفتیش کیلئے تھانہ پبی منتقل کر دیا گیا۔