ایبٹ آباد (مانند نیوز)حکومتی ہدایات کے مطابق ہفتہ خدمت رسائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم کا سپیشل ایجوکیشن سینٹرایبٹ آباد کا دورہ انہوں نے کلاس رومز کا دورہ کیا، بچوں سے بات چیت کی، سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا اور سٹاف کو بچوں کی بہتر نگہداش، تعلیم و تربیت کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر عبدالرشید ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن سینٹر سائرہ مشتاق بھی انکے ہمراہ موجود رہیں اور انہیں ادارے کے حوالے سے بریف کیا۔