ایبٹ آباد (مانند نیوز)وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ایبٹ آباد میں وفاقی محکموں کے خلاف شکایات کی تعداد میں متواتر اضافہ، وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایات پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ایبٹ آباد میں اپنے دائرہ اختیارکے مطابق وفاقی اداروں میں بد انتظامی کے خلاف عوام کو قانون کے مطابق شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے۔وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ایبٹ آباد کو روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں وفاقی محکموں کے خلاف شکایات موصول ہ و رہی ہیں جن پرفوری ایکشن لیتے ہوئے شکایت دہندہ گان کوفوری انصاف مہیا کیا جا رہا ہے۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی  نے اپنے بیان میں کہ کی وفاقی محتسب کا ا دارہ وفاقی محکموں میں بد انتظامیوں سے متعلق عوام الناس کوسستا فوری اور بلا معاوضہ انصاف فراہم کیلئے معرض وجود میں آیا ہے جو شکایت موصول ہونے کے 60 دنوں میں شکایت کا اذالہ کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی محتسب کے ریجنل ہیڈ نے مزید کہاکہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایات کی روشنی میں کوئی بھی شکایت کنندہ دفتری اوقات کار میں ایک سادہ کاغذ پر اپنی شکایت درج کر کے رسید حاصل کرسکتا ہے واضح ہو کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس میں کوئی عدالتی فیس نہیں ہے اور نہ ہی وکیل کی ضرورت ہوتی ہے شکایت دہندہ اپنی شکایت اور موقف کو خود ہی پیش کرتاہے اس کے علاوہ عوام کی سہولت کے لئے آن لائن کمپلنیٹ کی سہولت بھی ہے جس سے لوگ اپنے گھر یا کام کی جگہ بیٹھے ہوئے ہی اپنی شکایات وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ کوا رسال کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں شکایت دہندہ کو اپنی شکایات داخل کرنے کیلئے وفاقی محتسب کے دفتر آنے کی بھی ضرورت نہیں ہے اس کی شکایت کو باقاعدہ رجسٹر کرکے شکایت وصول ہونے کی رسید بذریعہ  SMS بھیج دی جاتی ہے۔ اگر رسید وصول نہ ہو یا  SMS نہ ملے تو متعلقہ            ریجنل آفس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں شکایت دہندہ اپنی جائز شکایت  APPکے ذریعہ اور وفاقی محتسب کے نمبر 1055  پر بھی دائر کر سکتے ہیں۔انہوں نے عوام کو مزید کہا کہ ہزارہ کے عوام حکومت کی مذکورہ سہولت سے فائدہ اٹھائے تاکہ ملک میں وفاقی محکموں میں ہر طرح کی بدانتظامی کا قلع قمع ہوسکے۔    

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے