سوات(مانند نیوز)سوات پریس کلب و یونین آف جرنلسٹ کے سالانہ انتخابات برائے سال 2023مکمل ہوگئے رفیع اللہ خان ( نیوز ون ٹی وی) سوات پریس کلب اور عیسی خانخیل ( جیو، جنگ، دی نیوز ) یونین آف جرنلسٹ کے بلا مقابلہ صدر منتخب الیکشن کمیٹی کے مطابق مقررہ وقت تک کسی دوسرے پینل نے کاغزات نامزدگی جمع نہیں کئے پریس کلب کیلئے انور شاہ ( بول نیوز ) نائب صدر ,مراد علی خان (ڈان نیوز ) جنرل سیکرٹری ,نیاز محمد باچہ ( ڈیلی ٹائم، روزنامہ سیاب ) ڈپٹی جنرل سیکرٹری، کامران کامی ( اے آر وائی نیوز ) جائنٹ سیکرٹری اور حضرت علی باچہ ( کیمرہ مین آج نیوز )فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے سوات یونین آف جرنلسٹ کیلئے عثمان علی ( روزنامہ چاند ) نائب صدر ہارون سیراج ( دی نیشن، نیو ٹی وی ) جنرل سیکرٹری انور انجم ( آج نیوز ) جائنٹ سیکرٹری جبکہ وحید اللہ ( روزنامہ خبریں، جہاں پاکستان ) فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے گورننگ باڈی کیلیے فیاض ظفر ( روزنامہ مشرق، وی او اے ) ،شہزاد عالم ( اے آر وائی نیوز، روزنامہ آج ) ،فضل خالق ( روزنامہ ڈان ) ،بدرزمان ( روزنامہ ہم عوام ) اور امجد علی صحاب ( ڈیلی سٹیٹسمین منتخب ہوگئے۔