ہنگو(مانند نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگوآصف بہادر کاہنگو شہرکے مختلف چوکیات اورچیک پوسٹوں کااچانک دورہ۔سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اورڈیوٹی پرموجود پولیس جوانوں سے ملاقات کی اور انھیں ڈیوٹی میں غفلت نہ برتنے کی تاکید کی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگوآصف بہادر نےاج چھٹی کا دن ہونے کےباوجودچوکی چشمہ جات،قاضی تالاب،پی ٹی سی پھاٹک اورہنگوکےسنگم پرواقع سماری چیک پوسٹ کااچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈی پی او نےامن و امان کی صورتحال اورسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او نے سیکیورٹی ڈیوٹی پرموجود پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں سیکیورٹی امور سےمتعلق اہم ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او نےاہلکاروں پرزوردیا کہ تمام اہلکارموجودہ حالات کے پیش نظر اپنی حفاظت کی خاطر ڈیوٹی کےدوران بلٹ پروف جیکٹ وہیلمٹ استعمال کریں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کی جائےگی۔ڈی پی او نےڈیوٹی پرموجود اہلکاروں کو مشکوک،اجنبی اورجرائم پیشہ افراد پرکڑی نظررکھنے کی بھی ہدایات جاری کیے۔ڈی پی او نےہنگو کےسنگم پرواقع سماری چیک پوسٹ کادورہ بھی کیااورڈیوٹی پرموجود پولیس جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ڈی پی او نےچیک پوسٹ کےرہائشی خیموں اور طعام خانے کامعائنہ بھی کیا۔ڈی پی او نے چیک پوسٹ میں تعینات اہلکاروں کوسیکیورٹی امور سےمتعلق ضروری ہدایات بھی جاری کیے۔