نوشہرہ (مانند نیوز)قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں صحت سہولت پروگرام خیبر پختونخواہ کے وفد کا دورہ کیا ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انور خان وزیر، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر اقتدار الدین اور ایسوسی ایٹ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران حکیم خان نے ایڈمنسٹریٹو سٹاف کے ہمراہ خوش آمدید کہا۔صحت سہولت پروگرام کے وفد کی سربراہی ڈاکٹر وحید مظفر پراونشل میڈیکل آفیسر نے کی۔ دورے کا مقصد ہسپتال میں صحت سہولت پروگرام کی بحالی کے لیے اقدامات کرنا تھا اس ضمن میں ایسوسی ایٹ ہسپتال ڈائریکٹر نے وفد کو ہسپتال میں صحت سہولت پروگرام کی بحالی کے لیے اقدامات پر بریفینگ دی اور اس کے بعد صحت سہولت پروگرام کے متعلق کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا،بورڈ آف گورنرز کے ممبران ڈاکٹر گلمان شاہ، بخت باز خان اور محمد ولید اختر نے صحت سہولت پروگرام کے عہدیداران کو بورڈ آف گورنرز اور ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے مکمل طور پر یقین دہانی کرائی۔ کامیاب دورہ کے بعد صحت سہولت پروگرام کے وفد نے ہسپتال میں صحت سہولت پروگرام کی بحالی کی