شیرگڑھ (مانند نیوز) شیرگڑھ اور نواحی درجنوں مضافات میں بجلی اور سوئی گیس لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کے ناک میں دم کر دیا بجلی کئی کئی گھنٹے بند رہتی ہے جب کہ سوئی گیس بھی رات اور صبح کے وقت بند رہتی ہے لوگ اپنے کام کاج پر بغیر ناشتہ کیئے جانے پر مجبور ہیں ایم این اے ایم پی اے اور علاقے کی تمام سیاسی قیادت شہریوں کی حالت زار سے بے نیاز گھوم پھر رہی ہے تفصیلات کے مطابق شیر گڑھ اور نواحی درجنوں مضافات وقصبات میں بجلی اور سوئی گیس کے ناروا غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈ اور خاتمے کا نام نہ لینے والے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہتی ہے خاص کر نماز عشاء اور نماز فجر کے وقت بجلی کی بندش نمازیوں کیلئے عذاب سے کم نہیں نماز عشاء کے وقت اور نماز فجر کے وقت بجلی چلی جاتی ہے اور پھر کئی کئی گھنٹے غائب رہتی ہے نمازی اندھیرے میں نماز پڑھنے پر مجبور ہیں جب کہ دوسری جانب سوئی گیس کے غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے سوئی گیس بھی مغرب اور نماز فجر کے وقت بند ہو کر طویل دورانیہ کیلے بند رہتا ہے اور دوسری طرف گیس لیکج کا مسلہ ہے گیس والوں نے علاقے میں جگہ جگہ کھدائی کی ہے اور اس طرح چھوڑے ہیں جس سے عوام کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے اور لوگ اکثر ببشتر سرکاری نیم سرکاری اداروں کے ملازمین طلباء طالبات اور روزگار کرنے والے ناشتہ کیئے بغیر کام کاج پر جانے پر مجبور ہیں کوئی پرسان حال نہیں علاقے کی سیاسی قیادت سمیت ایم این اے اور ایم پی اے بجلی اور سوئی گیس لوڈ شیڈنگ ستائے مجبور لوگوں کی حالت زار سے بے خبر ہیں عوام تھک گئے۔