شیرگڑھ (مانند نیوز) شیرگڑھ میں سرکاری آٹے کیلئے لوگ در در کی ٹھوکریں کھانی پڑیں آٹے کیلئے شیرگڑھ کے ویلج اینڈ سٹی فلور ملز پر آنے والی بچاری خواتین نے آٹا نہ ملنے پر شیرگڑھ لوندخوڑ روڈ احتجاجا بند کر دیں اے اے سی تخت بھائی اس موقع پر تماش بین بن بیٹھے پی کے 55 سے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق امیدوار اور سابق ایم پی اے حاجی بھادر خان کے فرذند ناصر بھادر خان نے معاملہ رفع دفع کیا تفصیلات کے مطابق شیرگڑھ میں سرکاری آٹا غرباء کے بجائے ڈیلروں کو مل رہا ہے اور غربا دن بھر کے ملنے کی امید فلور ملز کے سامنے بیھٹے رہتے ہیں روزانہ کی بنیاد اعلی الصبح سینکڑوں کی تعداد میں مستحق غربا اور مساکین خصوصی طور پر غربا خواتین کی بڑی تعداد ویلج اور سٹی فلور ملز پر سرکاری آٹا حاصل کرنے کیلئے پہنچ جاتی ہیں اور دن بھر فلور ملز کے سامنے انتظار کرنے کے بعد خالی ہاتھ لوٹنے والے یہ لوگ حکومت وزیر اعلی خیبرپختونخوا،  پی ٹی آئی، ڈی سی اور  اے سی تخت بھائی کو بددعا دیتے جگہ جگہ دیکھے گئے ہیں جمعرات کے روز حسب معمول درجنوں خواتین نے کئی گھنٹے آٹا ملنے کا انتظار کرنے کے بعد احتجاج کرنے پر اتر آئیں شیرگڑھ لوندخوڑ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کیا مشتعل خواتین کا غصہ بارش گیلے کپڑوں اور شدید سردی نے مزید بڑھا دیا اتفاق سے اسی اثناء میں اے اے سی تخت بھائی حاجی فرمان فلور ملز پہنچ گئے احتجاج کا سن کر مکمل طور پر آنکھیں بند کرکے ایک بھی لفظ منہ سے نہیں نکلا اور تماش بین کا کردار ادا کرتا رہا خوش قسمتی سے اسی دوران اس راستہ پر سے گزرنے والا عوامی نیشنل پارٹی کے   PK55 کے سابق امیدوار اور سابق ایم پی اے حاجی بھادر خان آف ہاتھیان کے فرزند ناصر بھادر خان نے احتجاجی خواتین کو دیکھ کر رک گئے انہوں نے احتجاجی خواتین کو روڈ کھلنے اور احتجاج ختم کرنے پر آمادہ کرکے احتجاج کو ختم کرایا انہوں نے مشتعل خواتین کو تھوڑی بہت تسلی دی اور فلور ملز انتظامیہ کو خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر آٹے کی فراہمی کا سختی سے کہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے