سوات (مانند نیوز) سوات لوکل گورنمنٹ ملازمین کا مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں خوب نعرہ بازی کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے، مظاہرہ جلوس کی شکل میں گلکدہ سے روانہ ہوکر مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچ گئے، پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سردار الملک، اسسٹنٹ ڈائریکٹربریکوٹ گوہر علی خان، ایپکا سوات کے صدر علی رحمن،سیکرٹریز ایسو سی ایشن کے صدر احمد خان اور دیگر نے کہا کہ صوبائی وزیر ریلیف اقبال وزیر کی جانب سے لوکل گورنمنٹ ملازمین کو یرغمال بنانے اور غنڈہ گردی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم دوسروں کو عزت دیتے اور دوسروں سے عزت کی امید رکھتے ہیں، صوبائی وزیر اس سلسلے میں پالیسی پر نظر ثانی کرے اور اپنے کئے کی لوکل گورنمنٹ ملازمین سے معافی مانگے اور صوبائی حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ صوبائی وزیر ریلیف کے خلاف کاروائی کی جائے، انہوں نے کہا کہ اگر مذکورہ وزیر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو ہمارا تالہ بند ہڑتال کا سلسلہ جاری رہیگا اور اس حوالے سے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے