شرینگل(نمائندہ مانند) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں شعبہ سوشیالوجی اور ڈایرکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ سوسائٹیز کے زیر اھتمام ”انسداد انتہا پسندی اور معاشرے میں برداشت کی فروغ” کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا تھا۔وایس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شہاب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہاء پسندی اور عدم برداشت ہمارے معاشرے اور وطن عزیز کیلئے ناسور ہے ہمیں بحثیت معلمین اور طلباء انتہا پسندی کی قلع قمع کرنے اور معاشرے میں رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔اپنی ذہنی اختراع کے بل بوتے پر دوسروں کو کمتر یا بدتر سمجھنے کی عادت کو ترک کرنا ہوگا۔ اگر ہم پُرامن رہنا پسند کرتے ہے تو پُرامن معاشرے کی قیام کیلئے جدوجہد کرینگے۔ بدامنی اور نفرت پھیلانے والوں کو تنہاء چھوڑینگے، دینی سکالرز اور جید علماء سے علمی استفادہ حاصل کرینگے۔ سیمینار کے ریسورس پرسن شعبہ سوشیالوجی کے چیرمین ڈاکٹر محمد اسرار نے تفصیلی لیکچر دیا دنیا میں انتھا پسندی کی تباہی کو تاریخی حوالوں سے بیان کیا عدم برداشت کی نقصانات پر گفتگو کی اور شرکاء کو قایل کیا کہ رواداری اور برداشت ہی سے معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالخالق جان نے کہا کہ بحثیت مسلمان اگر ہم اپنے نبی کے اسوہ حسنہ اور قرآنی تعلیمات کو سمجھنے اور عملن خود پر نافذکرینگے تو ہمیں دنیا کی عظیم قوم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کے رجسٹرار بادشاہ حسین نے تاریخی حوالوں سے واضح کیا کی میڈل ایسٹ سمیت ہمارے خطے میں بد امنی کی سب سے بڑی وجہ انتھاپسندی، عدم برداشت اور خود کو عقل کُل مان کر بلا تحقیق خرافات کو پھیلانا ہے۔ اللہ نے ہمیں نہ حیوان بنایا ہے اور نہ فرشتہ، اور نہ اللہ نے ہمیں حیوان یا فرشتہ بننے کی تلقین کی ہے۔ ہم نے کوشش کرنی ہے کہ نہ حیوان بننے کی کوشش کرے اور نہ فرشتہ۔ سوشل میڈیا سمیت ہر فورم پر رواداری اور بھائی چارے کا درس دیں، ایک دوسرے کو برداشت کرے اور اللہ کے احکامات پر من وعن عمل کرنے کی کوشش کرے۔سیمینار میں مختلف شعبہ جات کے چیرمین سمیت فیکلٹی اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار کے اختتام پر مہمانوں کو شیلڈز اور تمام شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئیگئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے