ہنگو(مانند نیوز)ہنگوکے ضلعی پولیس سربراہ آصف بہادر کاڈپٹی کمشنر ہنگو رفیق مہمندکیہمراہ ہنگوتحصیل ٹل کیمختلف تھانہ جات اورچیک پوسٹوں کااچانک دورہ۔امن وامان کی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔ضلعی سربراہان نیتورغراورکرم پل چیک پوسٹوں کادورہ کیااور پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور  سخت بارش ونامساعد موسم میں تندہی سے فرائض انجام  دینے پران کی بھرپورحوصلہ افزائی کی اوران کیجذبیکوسراہا۔اس موقع پرڈی پی اوہنگو اصف بہادر نیپولیس اہلکاروں کوکسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے موثر طورپر نمٹنے کیلییجامع اختیاطی تدابیر کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے مشکوک،اجنبی اورجرائم پیشہ افرادکی نقل وحرکت اورنان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر  کڑی نظررکھنے کی ہدایت کی۔ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ وہیلمٹ پہننے اوردوران ڈیوٹی سیلف فون استعمال نہ کرنے  کی ہدایات بھی جاری کیے۔قبل ازیں ضلعی سربراہان نیتھانہ دوابہ اور تھانہ ٹل کادورہ بھی کیااوروہاں پرصفائی کاجائزہ لیا۔اس موقع پرضلعی سربراہان نیتھانہ جات کے  عملیسیملاقات کی۔اس موقع پرڈی پی اوآصف بہادر نے پولیس اہلکاروں کو جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کاروائیاں تیز کرنیکیساتھ ساتھ  عوام کی خدمت کرنے،شہریوں کی جان ومال کوتحفظ اورانہیں فوری مدد فراہم کرنے اوردوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ وہیلمٹ پہننے کیحوالیسے ہدایات جاری کیے۔اس موقع پرڈی ایس پی ٹل عابدخان افریدی اورایس ایچ او ٹل مجاہدحسین بھی ڈی پی او کے ہمراہ تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے