بٹ خیلہ(مانند نیوز)ممتازماہرتعلیم اورگورنمنٹ عادل شہزادہائی سکول کے معلم محمد امین 38سالہ خدمات کے بعد ریٹائرڈہوگئے ان کے اعزاز میں ایک پروقارتقریب منعقد ہوئی جس میں سکول کے آساتذہ اور طلباء شریک ہوئے شرکاء نے موصوف کے خدمات کو بے حدسراہااورکہاکہ ان کی تعلیمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی محمد امین نے کہاکہ محکمہ تعلیم کو جب بھی میری ضرورت پڑجائیگی تو کسی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا اور بلامعاوضہ خدمت کرکے اپنا فریضہ ادا کرونگا۔