نوشہرہ (مانند نیوز)نوشہرہ پریس کلب کے صحافیوں کے ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر پریس کلب حافظ تفہیم الرحمان منعقد ہوا، جس میں جنرل سیکرٹری پریس کلب شہنشاہ، فنانس سیکرٹری واجد علی، آفس سیکرٹری بخت بسیار، خالد نظیر، کامران خٹک حاجی ظہور احمد، نثار احمد خان اورو دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں روزنامہ آئین پشاور کے چیف ایڈیٹر راحت اللہ خان صاحب,مرکزی رہنماء اے این پی و سینٹیر حاجی ہدایت اللہ خان کے والد محترم حاجی پیرمحمد خان کی وفات پر دعائے مغفرت مانگی گئی جبکہ اس موقع پر صحافیوں نے کہا ہم انکے خاندان کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہے,اور اللہ تعالی دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندہ گان کو صبری جمیل نصیب کریں۔