سوات(مانند نیوز)چیئرمین ڈیڈیک سوات ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ دریائے سوات کے کنارے حفاظتی پشتوں کی تعمیر سے نزدیکی آبادی محفوظ ہو جائے گی،گزشتہ سیلاب کے دوران حفاظتی پشتوں کیوجہ سے دریائے سوات کے کنارے زیادہ تر آبادی محفوظ رہی،وزیراعلیٰ محمود خان کی خصوصی دلچسپی سے اینگرو ڈھیرئی، تختہ بند اور ملحقہ علاقوں میں حفاظتی پشتوں کی تعمیر کی جا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اینگرو ڈھیرئی میں حفاظتی پشتوں کی تعمیر کے کام کے معائنے کے دوران لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علاقے کے عوام نے حفاظتی پشتوں کے حوالے سے اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا جس پر چیئرمین ڈیڈک نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پرچیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ دریائے سوات کے کنارے حفاظتی پشتوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ دریائے سوات میں سیلاب سے قریبی آبادی کو ہر وقت خطرہ لاحق ہوتا ہے سیلاب سے سو فیصد بچنا ناممکن ہے مگر حفاظتی پشتوں سے کچھ نہ کچھ آبادی محفوظ ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے سوات میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے اور پی کے 5 میں اس وقت اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور زیادہ تر منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے