نوشہرہ (مانند نیوز) رواں سال 2022 کیدوران ریسکیو 1122 نوشہرہ نے 13350 (تیرہ ہزار تین سو پچاس) حادثات میں خدمات فراہم کیں _ریسکیو1122نوشہرہ: ڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیراحمد کے احکامات پر ریسکیو 1122 نوشہرہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری، جس کے مطابق ریسکیو 1122 نوشہرہ نے عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان کی جان و مال بچھانے کیلئے مجموعی طور پر 13350 (تیرہ ہزار تین سو پچاس) حادثات میں اپنی خدمات فراہم کیں۔ ریسکیو1122 نوشہرہ کے ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر_ریسکیو 1122 نوشہرہ کو 3 لاکھ 83 ہزار 4 سو 29 انتیس کالز موصول ہوئیں، جن میں 2 لاکھ 10 ہزار غیر ضروری کالز شامل ہیں.سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کمال شاہ نے سالانہ رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 نوشہرہ نے  رواں سال کے دوران اوسط رسپانس ٹائم 6.20 منٹ میں 13350 (تیرہ ہزار تین سو پچاس) حادثات میں 12 ہزار 5 سو 70 افراد کو مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کیں۔تفصیلات کے مطابق سال 2021 کے دوران بم دھماکے یا سلنڈر پھٹنے کے 22، سڑک حادثات کے 2571، میڈیکل ایمرجنسی کے 9957، آگ لگنے کے 280، عمارت گرنے کے 12، جرائم یا گولی لگنے کے 246، ڈوب جانے کے 52, گرنے یادیگرہنگامی صورتحال کے 203 واقعات رونما ہوئے۔__ان ایمرجنسی واقعات میں 12570 لوگ متاثر ہوئے جن میں 2310 افراد کو اسی جگہ ابتدائی طبی امداد دی گئی،جبکہ افراد کو 1040 ریسکیو کرنے اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا. ان حادثات میں 304 افراد یا تو ریسکیو 1122 ایمبولینس میں یا ہسپتال پہنچنے پر جان کی بازی ہار گئے..رواں سال کے اختتام تک ریسکیو 1122 نوشہرہ کی زیر قیادت ریفریل ایمبولینس سروسز کی کارکردگی بھی بے مثال رہی۔۔ سال 2022 کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے ریفریل ایمبولینس سروس کے ذریعے ٹوٹل 4998 ایمرجنسی کال پر مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال تک شفٹنگ کے  خدمات سرانجام دیے۔۔جن میں  2534 شفٹنگ ایمرجنسیز بیرونی ڈسٹرکٹ جبکہ 2464 ایمرجنسیز کے دوران اندرونی نوشہرہ میں مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت شفٹ کیا گیاسال 2022 کے دوران ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد کی زیر نگرانی ضلع نوشہرہ میں ریسکیو 1122 کے دائرہ کار کو وسیع پیمانے پر پھیلایا گیا۔جس کی بدولت ریسکیو نوشہرہ کی روزمرہ ایمرجنسیز کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔جبکہ رواں سال 2022 کے دوران ریسکیو نوشہرہ میں قائم ٹریننگ وینگ ٹیم کی جانب سے 150 سے زائد تربیتی پروگرامز اور اوئیرنس سیشنز کی صورت میں ہزاروں کی تعداد میں افراد کو ابتدائی طبی امداد اور اگ سے بچاؤ کے حوالے سے تربیت بھی فراہم کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے