باجوڑ (مانند نیوز)ضلع باجوڑ کے تحصیل برنگ کے  زمینداروں کیلئے ایک روزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت ضم اضلاع مراد علی خان کے ہدایت پر برنگ کے زمینداروں کیلئے ٹرانسفرمیشن پلان کے تحت ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔ محکمہ زراعت باجوڑ سے زراعت آفیسر ڈاکٹر سبحان الدین اور فیلڈ اسسٹنٹ مطیع اللہ اور ضیاء الاسلام نے رواں سال گندم کی کاشت اور ترقی، پیداواری صلاحیت بڑھانے، بیماریوں سے گندم کی پاک فصل، تخم کے بہترین دیکھ بھال، مناسب وقت پر پانی کی فراہمی، اور کھاد کی استعمال  پر لیکچرز دیے۔ برنگِ کے زمینداروں نے صوبائی حکومت بالخصوص صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان، سیکرٹری زراعت ڈاکٹر محمد اسرار خان، ڈائریکٹر جنرل مراد علی خان، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر باجوڑ محمد سعید اور زراعت آفیسر ڈاکٹر سبحان الدین کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے