اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پمز ہسپتال میں آئی ٹین بم دھماکے میں زخمی پولیس جوان محمد حنیف  کی عیادت کی، گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دینگے، پولیس جوانوں کی فرض شناسی، حاضر دماغی اور پیشہ وارانہ مہارت نے اسلام آباد کو کسی بڑے حادثے سے بچایا،پوری قوم سلام پیش کرتی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کا پمز ہسپتال کا دورہ، وزیر داخلہ کے ہمراہ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ اورسینئر افسران بھی ہمراہ تھے۔ وزیر داخلہ نے اسلام آباد آئی ٹین بم دھماکے میں زخمی پولیس جوان محمد حنیف  کی عیادت کی۔ زخمی پولیس اہلکار کی خیریت دریافت کی؛ پھولوں کا گلدستہ اور چیک پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے پولیس اہلکار کو فرض شناسی اور پیشہ وارانہ ڈیوٹی سرانجام دینے پرزبردست خراج تحسین پیش کیا۔ کانسٹیبل محمدحنیف کو جان کی پرواہ کئے بغیر دہشت گرد کو پکڑنے کی کوشش پر سلام پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس جوانوں کی فرض شناسی، حاضر دماغی اور پیشہ وارانہ مہارت نے دارالحکومت اسلام آباد کو کسی بڑے حادثے سے بچایا، پوری پاکستانی قوم پیشہ وارانہ خدمت پراسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ پولیس جوانوں نے جان کی پرواہ کئے بغیر دہشت گردکو روکا، پوری قوم ان کی  بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ  وزیراعظم شہباز شریف نے شہید عدیل حسین کے لئے فوری شہید پیکیج کی منظوری دی، ان کو تمغہ شجاعت بھی دیا جائے گا،  زخمی جوانوں کا بھی ہر طرح سے خیال رکھا گیا ہے۔ان کی مزید کفالت جاری رکھی جائیگی۔ راناثنااللہ نے  زخمی کانسٹیبل محمد حنیف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ آپ اور آپ کے ساتھیوں نے بہت بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا۔ اسلام آباد کے شہری کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہے۔  پوری پاکستانی قوم آپ کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ان بزدل کارروائیوں سے ہماری سیکیورٹی فورسز حوصلے کبھی پست نہیں ہوں گے۔آئی جی اسلام آباد   ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے کہاکہ  بم دھماکے میں عدیل حسین شہید اور چار پولیس جوان زخمی ہوئے تھے، شہید کی فیملی کو فوری طور پر شہید پیکیج فراہم کیاگیا، اس کے ورثا کی مکمل کفالت کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے