وانا (مانند نیوز) لوئر وزیرستان ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے، جس کے مطابق مجیب الرحمان وزیر بلا مقابلہ صدر جبکہ زرداد خان وزیر جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے،اعلی خان وزیر فنانس سیکرٹری، نورعلی خان وزیر نائب صدر، ظفر خان وزیر سینئیر نائب صدر، قسمت اللہ وزیر پریس سیکریٹری اور معراج خالد جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں، ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کی آئینی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین آدم خان نے ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صدارت اور جنرل سیکریٹری کیلئے مجیب الرحمان وزیر اور زرداد خان وزیر کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں تھا، اس لئے دونوں امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر وانا کی ہدایات تحصیلدار وانا سیف اللہ اور اسسٹنٹ کمشنر وانا کے اسٹینڈ خالد خان نے انتخابات کی نگرانی کی، نو منتخب عہدیداران ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کو ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں اور مقامی سیاسی وسماجی شخصیات نے مبارکباد دی۔