بٹ خیلہ (مانند نیوز) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے زخمی سیکورٹی گارڈزاہد حسین کو 20لاکھ روپے کا مدادی چیک دے دیا گیا ملاکنڈ کے گاؤں قلنگی سے تعلق رکھنے والا گارڈ جو کہ سا بق وزیر اعظم کی سیکورٹی پر مامور تھا حقیقی آزادی مارچ کے دوران عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گیا تھا جوکہ تاحال زیر علاج ہے عمران خان کی خصو صی ہدایت پر گذشتہ روز ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ بٹ خیلہ میں منعقدہ سادہ پروقار تقریب میں پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکر ٹری جنید اکبر نے انھیں چیک دیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عمر اور تحصیل چیئر مین ناصر علی بھی اس مو قع پر موجود تھے جنید اکبر نے اس موقع پر کہا کہ حقیقی آزادی کیلئے دی جانے وال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انھوں نے کہا کہ عمران خان کی جان بچانے پر پوری قوم خصو صا پارٹی ورکرززاہد حسین کے احسان مند ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے