اورکزئی (مانند نیوز)ضلع اورکزئی کے علاقہ کریز حونو سام کول مائن میں گیس بھرنے کے پیش نظر 2 مزدورں کے جانبحق اور 1 کے زخمی ہونے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کریز محمد شفیق فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچے،کول مائن میں ٹوٹل تین لوگ پھنس چکے تھے جن میں سے تینوں کو نکال لیا گیا تاہم ان میں سے 2 افراد مسمی محمد عالم ولد سعید جان سکنہ ضلع شانگلہ اور رحمت گل ولد نوشیر اعوان سکنہ ضلع شانگلہ جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ مسمی سعید ولی ولد محمد سلطان سکنہ ضلع شانگلہ زخمی ہیں۔