لاہور(مانند نیوز ڈیسک)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو طبیعت میں بہتری کے بعدکینیڈا کے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے مولانا طارق جمیل صاحب کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔یوسف جمیل نے والد کے لیے فکر مند ہونے اور دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ سب کی دعاؤں اور محبت کا بہت بہت شکریہ۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل یوسف جمیل نے والد کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی تھی، مولانا طارق جمیل عارضہ قلب کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے، کینیڈا میں مولانا طارق جمیل کی انجیو پلاسٹی ہوئی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے