اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم کی حکومت انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل نہ کرکے پھر ثابت کردیا کہ وہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے سرپرستوں کی بی ٹیم ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم کی حکومت ہر انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے۔ ووٹ کا حق بنیادی جمہوری اصول ہے اور پی ٹی آئی دلجمعی سے اس پر قائم ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کر کے الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر ظاہر کیا کہ وہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے سہولت کاروں کے ساتھ ملا ہوا ہے۔