اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار میں ہوتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کیوں روکے عمران صاحب؟ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن ایجنٹ کو افسوس ہے ملک کو دیوالیہ کرنے کی کمٹمنٹ پوری نہیں ہوئی، الیکشن سے فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ چور بھاگ رہا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کے ووٹ کاحق استعمال کر کے فارن ایجنٹ کو پارلیمان سے باہر پھینکا تھا، پی ٹی آئی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کرانے کی کمٹمنٹ کی تھی، اس کا کیا ہوا؟انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھر دینے کی کمٹمنٹ کی تھی، اس کا کیا ہوا؟ آپ کمٹڈ صرف لوٹ مار، جھوٹ، فراڈ سے تھے اور ہیں۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ آپ کی کمٹمنٹ صرف فارن فنڈنگ لینے، توشہ خانہ کی چوری اور پاکستانی معیشت دیوالیہ کرنے کی تھی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپ کی کمٹمنٹ صرف تاریخی قرضے ملک پر لادنے اور عوام کو مہنگائی میں غرق کرنے کی تھی، کشمیر کا سودا کرنے اور قومی مفاد بیچنے سے تھی۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر عمران خان نے لکھا تھا کہ آج اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہ کر کے الیکشن کمیشن نے ایک مرتبہ پھر ظاہر کیا ہے کہ یہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے حامیوں کی بی ٹیم ہے۔سابق وزیرِ اعظم نے لکھا کہ عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم تمام انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے