اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی اقصیٰ آفریدی کا نکاح ہوگیا۔شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی کے نکاح کی ویڈیو سامنے آگئی، سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں نکاح خوان کو سنا جاسکتا ہے۔نکاح کی تقریب میں شاہد آفریدی، شاہین شاہ آفریدی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ کا نکاح نصیر ناصر کے ساتھ ہوا، رخصتی بعد میں ہوگی۔شاہد آفریدی کی دوسری صاحبزادی انشا کا نکاح تین فروری کو فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ہوگا۔اقصیٰ آفریدی کا حق مہر سکہ رائج الوقت 131 تولا چاندی رکھا گیا ہے، نکاح کے وقت 131 تولے چاندی کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 952 روپے رہی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے