پبی (مانند نیوز) تھانہ اضاخیل پولیس کی ڈکیت  گروہ کیخلاف بروقت کامیاب کاروائی۔پولیس مقابلے کے بعد ڈکیت گروہ کا سرغنہ ساتھی سمیت زخمی حالت میں گرفتار۔اسلحہ،مال مسروقہ،موٹرسائیکل برآمدکیا جمشید خان ایس ایچ او اضاخیل معمول کی گشت پر تھے کہ جی ٹی روڈ  پہلوان سٹاپ پر چند اشخاص کو دیکھا۔حالات واقعات سے انھیں  شک ہوا قریب جاکر چیک کرنے کی کوشش کی تو 02 ملزمان ڈکیتی میں مصروف تھے۔پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کی۔جوابی فائرنگ دونوں ملزمان لگ کر زخمی ہوئے۔دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے 02 عدد پستول اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل قبضہ پولیس کی گئی۔دونوں ملزمان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ملزمان کی شناخت محسن ولد سید الرحمن ساکن پشاور،وقار ولد افتخار ساکن مردان سے ہوئی۔ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد۔ریجنل پولیس آفیسر محمد علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس  آفیسر محمد عمر خان نے جمشید خان  ایس ایچ او اضاخیل اور اے ایس آئی چو کی عجب باغ کی بروقت کاروائی کو سراہتے ہوئے اْنکی حوصلہ افزائی کیلئے سر ٹیفیکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے