ملاکنڈ (مانند نیوز)ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے سالانہ 2022 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،ریسکیو1122 ملاکنڈ کنٹرول روم انچارج محمد فیاض نے سال 2022ء کی کارکردگی رپورٹ سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ارشد اقبال کو پیش کر دی. ریسکیو1122 ملاکنڈ نے سال2022ء ملاکنڈ کنٹرول روم کو 107318 کال موصول ہوئی اس میں 70655 جعلی کالز اور 31844 ڈرافٹ کالز بھی شامل ہے۔ریسکیو1122 ملاکنڈ کے اہلکاروں نے گزشتہ سال کے دوران 4819 سے زائد مختلف واقعات پر بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کیں تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122 ملاکنڈ کی جانب سے، گزشتہ سال میں روڈٹریفک حادثات کی تعداد 535 رہی، میڈیکل ایمرجنسی کی تعداد 3501 رہی، آگ لگنے کی 210 واقعات رونما ہوئے، لڑائی جھگڑے کی 75 واقعات ہوئے، عمارتیں گرنے کی 06 واقعات ہوئے پانی میں ڈوبنے کے 70 واقعات ہوئے، کرونا مریض 03، اور 417، ریکوری ایمرجنسیز کے واقعات شامل ہیں۔ جبکہ 134 افراد مختلف حادثات میں جانبحق ہوئے۔اور اس کے ساتھ ساتھ ضلع ملاکنڈ کے مختلف ہسپتالوں سے ریفرل سروس ایمبولینس نے 3654 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال مفت منتقل کیا۔ اس دوران ریسکیو1122 ملاکنڈ کا اوسط ریسپانس ٹائم 6:30 منٹ رہا۔