ڈیرہ اسماعیل خا ن(مانند نیوز )ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ کی زیر صدارت شوگر ملزکے اعلی حکام کے ساتھ شوگر ملز کی سیکیورٹی، کرشنگ سیزن میں ٹریفک حادثات اور ٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ۔تفصیلات کے مطابق رینج پولیس آفس ڈیرہ اسماعیل خان میں ریجنل پولیس آفیسر محمد سلیم مروت کی زیر صدارت شوگرملز کے اعلی حکام کے ساتھ ایک اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں،رانا سجاد حسین جی ایم ایڈمن المعز شوگرملز’ محمد سلیم،میجر تمیزالحق DGMمیرن شوگر ملز،میجر ممتاز AGM چشمہ II-،غلام محی الدین ایڈمن سیکیورٹی،مرزا ندیم چشمہ I- سمیت DSPہیڈکوارٹرز نے شرکت کی’ اجلاس میں شوگرملز کی سیکیورٹی،ٹریفک اوردیگر امور پر غور وغوص کیاگیا۔اس موقع پر آرپی اوڈیرہ نے کہا کہ کرشنگ سیزن میں ٹریفک حادثات سے بچنے اورٹریفک کی روانگی کو برقرار رکھنے کیلئے ڈیرہ پولیس نے ٹریفک پلان ترتیب دیا ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔ ٹریکٹر کی ٹرالیوں کے پیچھے کم روشنی والی لائٹس لازمی لگوائیں۔گنالوڈ وہیکل کے چاروں اطراف چمک پٹی اویزاں کریں،ملز کے باہر روڈوں پر گنا لوڈ ٹرالیاں ٹھہرانا سختی سے ممنوع ہے۔ان ہدایات پر عمل کرانے کیلئے DSPہیڈکوارٹرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک ملز میں ایک ٹریفک وارڈن مل کے احاطہ میں تین دن تک گنا لوڈ ٹرالیوں کے ڈرائیورز بریف کریں گے اگر اس کے باوجود ان ہدایات پر عمل درآمد نہ ہوا تو انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی.اس دوران شوگرملزحکام نے آرپی او ڈیرہ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر آرپی او ڈیرہ نے موقع پر حل کیا.آخر میں شوگرملزحکام کی طرف سے آرپی او ڈیرہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور حادثات سے بچاکے سلسلے میں ڈیرہ پولیس کے ساتھ ہمارا تعاون جاری رہے گا.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے