پبی (نما ئندہ مانند) تھانہ اکوڑہ کے حدود میں دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،03 اشتہاری,04 منشیات فروش گرفتار۔09 کلوگرام چرس،910 گرام آئس, اسلحہ برآمدکیا ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر محمد عمر خان کے احکامات کی روشنی میں عجب خان ڈی ایس پی اکوڑہ سرکل کے زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ اکوڑہ گلشید خان نے اپنے علاقہ اختیار میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا۔لیڈی پولیس کے ہمراہ اشتہاریوں کے گھروں پر چھاپے لگائے گئے۔دوران سرچ 03 مجرمان اشتہاریوں اور 04 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 09 کلوگرام چرس،910 گرام آئس،03 پستول،02 عدد رائفل اور ایک عدد کلاشنکوف برآمد کر لی گئی۔18 مشتبہ افراد کو تھانہ منتقل کرکے چھان بین کی گئی۔پائیدار امن کیلئے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں بدستور جاری رہے گی۔