ایبٹ آباد(مانند نیوز)ورکشاپ کا انعقاد ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر اور  آرتھوپیڈک وارڈ کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب سواتی کی سربراہی میں کی گئی.ورکشاپ میں پورے کے پی کے سے ماہر پیڈیاٹرک آرتھوپیڈک سرجنز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ورکشاپ کے مہمان خصوصی ڈین ایوب میڈیکل کالج و سی ای او ایوب ٹیچنگ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق تھے۔ورکشاپ کروانے کا مقصد عوام کی مشکلات کو کم کرنا ہے کیوں کہ اس سے پہلے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پیچیدہ پیڈیاٹرک آرتھوپیڈک سرجری کم ڈاکٹرز ہی کر پاتے تھے اور زیادہ مریضوں کو یہاں سے پشاور، راولپنڈی اور پاکستان کے دیگر شہروں میں بھیجا جاتا تھا۔ اس ورکشاپ کے بعد ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں اب پیچیدہ  پیڈیاٹرک آرتھوپیڈک سرجری بھی بآسانی کی جا سکے گی جس سے عوام کو درپیش مسائل میں کافی حد تک کمی آئے گی۔ میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عالم زیب سواتی۔ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سی ایم ای ہال میں آپریشن تھیٹر سے لائیو ہونے والی یہ پہلی پیڈیاٹرک آرتھوپیڈک سرجری  ورکشاپ تھی۔ ورکشاپ میں حصہ لینے والوں میں ڈاکٹر سالک کاشف ایسوسی ایٹ پروفیسر آرتھوپیڈک سرجری ڈیپارٹمنٹ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور، ڈاکٹر سعید جدون اسسٹنٹ پروفیسر آرتھوپیڈکس پشاور میڈیکل کالج پشاور، ڈاکٹر یاد زمان ڈسٹرکٹ آرتھوپیڈک سرجن تیمرگرہ، ڈاکٹر اسلام حسین ڈسٹرکٹ آرتھوپیڈک سرجن تیمرگرہ، ڈاکٹر سردار سہیل افسر ایچ او ڈی اور ایسوسی ایٹ پروفیسر کیو ایچ اے ایم سی نوشہرہ ڈاکٹر یعقوب الرحمن اسسٹنٹ پروفیسر QHAMC نوشہرہ ڈاکٹر اکبر علی QHAMC اسسٹنٹ پروفیسر نوشہرہ ڈاکٹر ایم ریاض سپر کیو ایچ اے ایم سی نوشہرہ ڈاکٹر فرمان داوڑ اسسٹنٹ پروفیسر آرتھوپیڈکس آر ایم آئی پشاور ڈاکٹر سہیل سپر ایچ ایم سی پشاور اور ڈاکٹر عبدالصبور ڈسٹرکٹ آرتھوپیڈک سرجن ہری پور، ڈاکٹر یونس آرتھوپیڈک سرجن ایوب ٹیچنگ ہسپتال،  ڈاکٹر شعیب زرداد آرتھوپیڈک سرجن ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور ڈاکٹر عابد وزیر آرتھوپیڈک سرجن ایوب ٹیچنگ ہسپتال شامل ہیں۔اس ورکشاپ میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے کانفرنس ہال میں بیٹھے ڈاکٹرز لائیو سرجری دیکھ رہے تھے اور او ٹی میں آپریشن کرنے والے سرجنوں سے براہ راست سوالات بھی کر رہے تھے.میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب سواتی کی جانب سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں اس ورکشاپ کے لئے جدید ترین نظام کی تنصیب کے لیے  ایچ او ڈی آئی ٹی شہریار علی کا شکریہ ادا کیا اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے  ادارے کے سی ای او ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کا اس ورکشاپ کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لیے بھرپور شکریہ ادا کیا اور اس طرح کی مزید شعبہ جات کے لئے ورکشاپ کے انعقاد کا عزم بھی کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے