نوشہرہ (مانند نیوز)نوشہرہ پریس کلب کے نو منتخب صدر جنرل سیکرٹری سمیت پوری کابینہ کو مبارکباد کا سلسلہ تھم نہ سکا، سیاسی عمائدین، منتخب عوامی نمائندہ گان تاجر رہنماوں اور سرکاری حکام ٹرانسپورٹرز، وکلاء سمیت ہر مکتب فکر کے افراد کا تانتا باندھا رہا اانے والی شخصیات کا پریس کلب نوشہرہ کی نو منتخب کابینہ کے لئے نیک تمنائیں تفصیلات کے مطابق نوشہرہ پریس کلب کے نو منتخب صدر حافظ تفہیم الرحمان، جنرل سیکرٹری شہنشاہ سمیت پوری منتخب کابینہ کو پریس کلب انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے اور نوشہرہ کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات جن میں ڈی آر سی کے چیئرمین انجم خٹک، ممبران ملک اضغر خان، اعجاز خان شاہ جی، انجمن تاجران کے رہنما اور بیکرز ایسو سی ایشن نوشہرہ کے راجہ محمد سعید، نانبائی ایسوسی ایشن کے جہانزیب خان، حلیم، گڈز ٹرانسپوٹرز کے صوبائی جنرل سیکرٹری سکندر خان، قدر من موبائل کے شیراز خان، شاہد اقبال، انجمن تاجران کا وفد شیر زمین خان کی قیادت میں اور انجمن تاجران کے رہنما خالد خان آفریدی نے بھی پریس کلب آکر مبارکباد پیش کی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی صدر ملک جمعہ خان، پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے صدسابق صوبائی وزیر ر لیاقت شباب نے بیرون ملک سے سابق صوبائی وزیر محترمہ معراج ہمایون خا ن نے اسلام آباد سے نوشہرہ پریس کلب کی نو منتخب کابینہ و ممبران جنرل باڈی کوٹیلی فونک مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اللہ تعالی ان تمام کو توفیق و استقامت عطا کریں کہ پریس کلب نوشہرہ کی منتخب کابینہ نوشہرہ سمیت خیبر پختو نخواہ بھر کے عوام کے مسائل اجاگر کریں، اور ان ہی کا قلم نہ صرف نوشہرہ بلکہ پورے صوبے کے عوام کیلئے مشعل راہ ہو۔